آسٹریلیا کا سیاسی جماعتوں کو محدود رکھنے، انتخابات سے قبل و دوران دہشتگردانہ واقعات پر اظہار افسوس

12:49 PM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

کینبرا:پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت نے اپنے بیان میں کہا کہ انتخابات سے قبل اور اس کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر آسٹریلیوی حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان شیئر کیا جس میں آسٹریلیوی حکومت کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا 8 فروری 2024 کو ہونے والے پاکستان کے عام انتخابات کے ابتدائی نتائج کو نوٹ کر رہا ہے۔

آسٹریلیوی حکومت کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا رجسٹرڈ خواتین کی تعداد میں اضافے اور اس حقیقت کا خیر مقدم کرتا ہے کہ لاکھوں پاکستانیوں نے ووٹ ڈالنے کا انتخاب کیا۔ تاہم، یہ افسوسناک ہے کہ پاکستانی عوام کو ان کے انتخاب میں محدود رکھا گیا، کیونکہ تمام سیاسی جماعتوں کو ان انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں تھی۔

آسٹریلیا ایک جمہوری، مستحکم اور خوشحال پاکستان کی حمایت کرتا ہے جو انسانی حقوق، میڈیا کی آزادیوں، اظہار رائے کی آزادی، اور انجمن کی آزادی سمیت جمہوری اصولوں کے اپنے وعدوں کو برقرار رکھتا ہے۔

آسٹریلیوی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ایک دیرینہ شراکت دار کے طور پر ہم پاکستان کے ساتھ ایک کھلے، مستحکم، خوشحال اور جامع خطہ کے مشترکہ وژن کے لیے کام کرنے کے منتظر ہیں۔

آسٹریلیو ی حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوست کے طور پر، آسٹریلیا نے مسلسل پاکستان کے آئین اور اس کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کے مطابق آزادانہ، منصفانہ، جامع اور قابل اعتماد انتخابی عمل کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں