بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور

11:44 AM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 9 مئی کے 12 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ 

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کیخلاف  9 مئی مقدمات میں سماعت کی۔ پی ٹی آئی وکیل شیراز احمد رانجھا عدالت میں پیش ہوئے۔ 

عدالت نے 9 مئی کے تمام 12 مقدمات میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کرنے کا فیصلہ سنایا. 

مزیدخبریں