کامیاب آزاد امیدواروں کا ضمیر خریدنا مشکل ہو گا، پارٹی ہے لیکن ابھی نام کا اعلان نہیں کر سکتے: پی ٹی آئی

کامیاب آزاد امیدواروں کا ضمیر خریدنا مشکل ہو گا، پارٹی ہے لیکن ابھی نام کا اعلان نہیں کر سکتے: پی ٹی آئی
سورس: file

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے کہا کہ عام ینتخابات میں کامیاب آزاد امیدواروں کا ضمیر خریدنا مشکل ہو گا۔ ہمارے پاس پارٹی موجود ہے لیکن نام کا اعلان ابھی نہیں کر سکتا۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے پاس مخصوص نشستوں سے متعلق قانونی حق موجود ہے۔

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ خواہش ہے جس پارٹی کو مینڈیٹ ملا اسے حکومت بنانے دی جائے۔

ترجمان پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ پردے کے پیچھے الیکشن انجینئرنگ ہوئی ہے، الیکشن کے دن تک پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی۔

مصنف کے بارے میں