راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے میں شیخ رشیداحمد کی ضمانت منظور کر لی۔
سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کیخلاف حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ وقفے کے بعد سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلا سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے شیخ رشید کو دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نےضمانتی مچلکے داخل کرانے پر شیخ رشید کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم دےد یا۔
واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کیسز سے متعلق سماعت چل رہی تھی۔