راولپنڈی: راجہ بازار مغل سرائے مارکیٹ راولپنڈی میں آگ لگ گئی ۔آتشزدگی سے 8 سے زائد دکانیں جل گئیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، آگ نے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لیا ہے، فائر بریگیڈ کی جانب سے آگ کو بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ریکسیو حکام کا کہناہے کہ راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے فائر ٹینڈرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
ریکسیو حکام کے مطابق بجلی کی بے ہنگم تاروں اور تنگ راستوں کے باعث امدادی ٹیموں کو مشکلات کا سامنا ہے۔