پولیس اہلکار کو تھپڑ رسید، فردوس عاشق اعوان پر مقدمہ درج

10:09 AM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولیس اہلکار کو تھپڑ مار نے کا مقدمہ تھانہ صدر سیالکوٹ میں درج کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ آئی پی پی ترجمان فردوس واشق اعوان نے ایک پولیس اہلکار کو تھپڑ مار دیا تھا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ ئی۔

 مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ کے متن میں درج کیاگیا کہ پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گنہ کلاں  میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے اہلکار سے بدتمیزی کی اور تھپڑ بھی مارے۔

خیال رہے کہ فردوس عاشق اعوان کو قومی اسمبلی کے حلقے سے صرف10 ہزار 655   ووٹ حاصل کر کے چوتھے نمبر پر ہیں۔ 

واضح رہے کہ ماضی میں بھی فردوس عاشق اعوان ایک ٹی وی شو کے دوران پی پی رہنما قادر مندوخیل کو تھپڑ مار چکی ہیں۔

مزیدخبریں