لاہور: سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے این اے 15 مانسہرہ کا انتخابی نتیجہ چیلنج کر دیا۔
میاں نواز شریف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 سے انتخابی نتیجے کوچیلنج کرنے کی درخواست دائر کرا دی۔
مسلم لگ ن کے قائد نے دائر کردہ درخواست میں موقف اپنایا کہ مانسہرہ کے کئی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
نواز شریف نے درخواست میں این اے 15 کا نتیجہ روکنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ 125 سے زائد پولنگ اسٹیشنوں سے فارم 45 نہیں پہنچے لیکن نتائج کا اعلان کردیا گیا۔
خیال رہے کہ اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق نواز شریف اس حلقے سے ہار گئے ہیں۔