عام انتخابات، آزاد امیدواروں کی فتح کے بعد پی ٹی آئی کا اجلاس طلب

09:02 AM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور: عام انتخابات میں آزاد امیدواروں کی کامیابی کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے اجلاس طلب کر لیا۔ 

پی ٹی آئی کے مطابق اجلاس میں بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد خان و دیگر شریک ہوں گے۔

اجلاس میں آئندہ وفاقی و صوبائی حکومت بنانے کے حوالے سے بات چیت ہو گی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنانےپر بھی غور کیا جائے گا۔ 

خیال رہے کہ عام انتخابات 2024ء کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں کامیابی حاصل کرلی. 

 نیونیوز کے مطابق غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 98 نشستیں جیت لیں جب کہ ن لیگ 67 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسی طرح پی پی نے 51 ، ایم کیو ایم نے 15 نشستوں پر کامیابی سمیٹی، اسی طرح آئی پی پی  اور مسلم لیگ ق نے تین، تین جبکہ  جے یو آئی ایف نے دو نشتیں حاصل کیں۔مجلس وحدت مسلمین ، پاکستان مسلم لیگ ضیا اور پختونخوا نیشنل عوامی پارٹی نے ایک ایک سیٹ حاصل کی ہے

مزیدخبریں