عام تعطیل کے اعلان کی تردید

01:37 AM, 10 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے پنجاب بھر میں اضافی عام تعطیل کے اعلان کی چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔ 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عام انتخابات کے پیش نظر پنجاب بھر میں عام تعطیلات میں 10 فروری (ہفتہ) کی چھٹی کی خبر کو غلط قرار دے دیا۔ 

خیال رہے کہ محسن نقوی کے نام سے ایک ویریفائیڈ ایکس اکاؤنٹ سے 10 فروری کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس میں لکھا گیا تھا کہ 10 فروری 2024 بروز ہفتہ کو تمام پنجاب میں اضافی عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس چھٹی کا مقصد ہے کہ تمام سرکاری ملازمین تکلیف دہ انتخابی ڈیوٹی کے بعد آرام کر سکیں اور اپنی توانائیاں بحال کر سکیں۔

مزیدخبریں