بھارت میں بیروزگاری کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، دفعہ 144 نافذ

10:43 PM, 10 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد (سردار شیراز خان) مودی سرکار کی ترقی کے دعوے بے نقاب، بھارتی جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار بھی کھا گیا، رواں سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 1 لاکھ نوجوان بیروزگار، مختلف ریاستوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے، ضلع ڈیرہ دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی گی۔ 
تفصیلات کے مطابق نیوز 18 سی این این کی سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون نوجوانوں کے روزگار کا بھی دشمن بن گیا اور سال 2023ءکے ابتدائی 2 مہینوں کے دوران اب تک 1لاکھ سے زائدنوجوان روزگار سے محروم ہو چکے ہیں۔ معروف ویب سائٹ Layoff کا کہنا ہے کہ 332 بین الاقوامی کمپنیوں نے1لاکھ سے زائد ملازمین کو فارغ کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق گوگل، مائیکروسافٹ، ایمازون، آئی بی ایم اور ڈیل جیسی مشہور کمپنیوں نے بھی ملازمین کو فارغ کیا۔ گوگل انڈیا 12 ہزار، مائیکرو سافٹ 10 ہزار اور ایمازون 8 ہزار ملازمین فارغ کرنے پر سرفہرست ہیں جبکہ گوگل کے بھارتی نژاد چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سندر پچائی مودی کی بھارت دشمن پالیسیوں کے سامنے بے بس دکھائی دیتے ہیں۔ 
بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں بیروزگاری کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں جبکہ ڈیرہ دون شہر میں پولیس بیروزگار نوجوانوں پر ہی ٹوٹ پڑی، پرتشدد مظاہروں میں 15پولیس اہلکار زخمی ہو گئے اور پولیس نے 13 مظاہرین کو حراست میں بھی لیا جبکہ انتظامیہ نے ضلع ڈیرہ دون میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ 

مزیدخبریں