لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اعجاز چوہدری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کردیا اور اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔
عمران خان نے اعجاز چودھری کو جیل بھرو تحریک کا فوکل پرسن مقرر کردیا pic.twitter.com/nHd8cjl4LM
— PTI (@PTIofficial) February 10, 2023
اعجاز چوہدری کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ، کارکن جیل بھرو تحریک کی تیاری مکمل کریں، جیل بھروتحریک کا آغاز لاہور سے ہو گا۔