لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کے خلاف ناجائز اثاثے بنانے کے معاملے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے محمد خان بھٹی کے اثاثوں کی چھان بین کیلئے ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ انہیں ملنے والی تنخواہیں، مراعات، سیشن الاو¿نس کا ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے، بینک نے سیکڑوں صفحات پر مشتمل ریکارڈ نیب کو جمع کروایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی نے 2007 تا 2018 جبری رخصت پر ہونے کے باوجود تنخواہیں وصول کیں اور کروڑوں روپے کی غیر قانونی مراعات بھی حاصل کیں۔
ذرائع کے مطابق نیب نے کروڑوں روپے کی مختلف ٹرانزیکشنز کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے جبکہ محمد خان بھٹی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)، اینٹی کرپشن میں بھی مبینہ کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں۔
نیب نے محمد خان بھٹی کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا
05:37 PM, 10 Feb, 2023