وہاب ریاض پی ایس ایل 8 کے بعد پنجاب کے وزیر کا حلف اٹھائیں گے

05:09 PM, 10 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: قومی کرکٹر وہاب ریاض پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے بعد پنجاب کے وزیر کا حلف اٹھائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی سے وہاب ریاض کا حلف تاخیر سے لینے کی درخواست کی تھی۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ نے نجم سیٹھی کی درخواست مان لی ہے اور وہاب ریاض اب مکمل پی ایس ایل کھیلیں گے اور ایونٹ کے اختتام پر اپنی وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ وہاب ریاض کو پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وہ پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

مزیدخبریں