امجد اسلام امجد انتقال کرگئے ،نماز جنازہ رات 8 بجے ادا کی جائے گی

11:34 AM, 10 Feb, 2023

لاہور : معروف شاعر ,ڈرامہ نویس  اور ادیب امجد اسلام امجد انتقال کرگئے۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ ان کی عمر 78 برس تھی۔نماز جنازہ رات 8 بجے ادا کی جائے گی۔

 امجد اسلام امجد کا تخلص امجد ہے۔وہ 4 اگست1944ء کو  لاہور میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے(اردو) پاس کیا اور درس وتدریس سے منسلک ہوگئے۔ کچھ عرصہ نیشنل سنٹر سے وابستہ رہے۔ چلڈرن لائبریری کمپیلکس ، لاہور کے پروجیکٹ ڈائرکٹر کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

امجد اسلام کو شاعری کے علاوہ تنقید اور ڈرامے سے لگاؤ  تھا آپ کے کئی ٹی وی ڈرامے پبلک سے خراج تحسین حاصل کرچکے ہیں۔ ڈرامہ’’وراث‘‘کو لوگوں نے بہت پسند کیا۔ قومی ایوارڈ ’’پرائڈ آف پرفارمنس‘‘ اور ’’ستارۂ امتیاز‘‘ کے علاوہ پانچ مرتبہ ٹیلی وژن کے بہترین رائٹر، سولہ مرتبہ گریجویٹ ایوارڈ اور دیگر متعدد ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

آپ متعددزیادہ کتابوں کے مصنف  تھے جن میں سے چند نام یہ ہیں:’’برزخ‘، ’عکس‘، ’ساتواں در‘، ’فشار‘، ’ذراپھر سے کہنا‘(شعری مجموعے)، ’وارث‘، ’دہلیز‘(ڈرامے)، ’آنکھوں میں تیرے سپنے‘(گیت) ، ’شہردرشہر‘(سفرنامہ)، ’پھریوں ہوا‘، ’یہیں کہیں۔ 

مزیدخبریں