لاڈلہ پن ختم ، عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری کی درخواست مسترد، 15 فروری کو پیش ہونے کا حکم 

لاڈلہ پن ختم ، عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری کی درخواست مسترد، 15 فروری کو پیش ہونے کا حکم 
سورس: File

اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج اور کارسرکار میں مداخلت کیس میں عمران خان عمران خان کی طبی بنیادوں پر دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ عمران خان کو 15 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج راجہ جواد عباس حسن نے کی ۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان اور پراسیکیوٹر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ بابر اعوان کی جانب سے عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔ 

بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان زخمی ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہو سکتے ۔21 اکتوبر کو مقدمہ ہوا اور 24 کو عمران خان کی ضمانت ہوئی ۔جتنے میڈیکل دئیے گئے ہیں وہ شوکت خانم کے ہیں۔ شوکت خانم کا میڈیکل قانونی طور پر لیگل نہیں ہے۔ یہاں قانون کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ 

عدالت نے کہا کہ عمران خان کی زمان پارک سے ایک وڈیو جاری ہوئی جس میں پیدل چلتے نظر آئے۔ اعوان صاحب آپ عمران خان کی مستقل ضمانت پر دلائل دیں  ۔عمران خان 15 فروری کو آئیں یا نہ آئیں ہم ضمانت پر فیصلہ دے یں گے۔

عدالت نے کہا کہ پہلے یہ بتا دیں کہ دہشتگردی کی دفعات کیس میں کیسے لگی ہیں۔  پراسیکوٹر ثابت کریں کہ عمران خان کی ایما پر یہ سب لوگ یہاں اکٹھے ہوئے۔ بابر اعوان کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری پر دلائل دئیے گئے ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر عمران خان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم  دیا۔عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک نہیں تو ضمانت قبل از گرفتاری پر آرڈر دے دیں گے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کر دی۔  عمران خان کےخلاف دہشتگردی کی دفعات کےتحت تھانہ سنجانی میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔ 

مصنف کے بارے میں