جوبائیڈن اور شاہ سلمان کے درمیان رابطہ ،کیا باتیں ہوئیں؟

08:57 PM, 10 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

جدہ :امریکی صدر جوبائیڈن کا سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ٹیلیفونک رابطہ ہو ا جس میں خطے کی بدلتی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  صدر بائیڈن  نے ہونے والے حملوں سے سعودی عرب اور علاقے کے عوام کے تحفظ کے حوالے سے امریکا کے عہد کا ذکر بھی کیا اور یمن میں جاری جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی قیادت میں کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کی۔

 دونوں رہنماؤں نے مملکت سعودیہ میں شہری اہداف پر ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کے حملوں سمیت علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے اور خطے میں استحکام کے لیے اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

دوسری جناب عرب میڈیا کا کہنا ہے شاہ سلمان نے جوبائیڈن کے ساتھ ٹیلفونک رابطے میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا ،شاہ سلمان نے کہا ہم ایران کی تخریبی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے امریکہ کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں ۔

خطے کی بدلتی صورتحال میں جوبائیڈن اور شاہ سلمان کے درمیان رابطہ انتہائی اہمیت رکھتا ہے ،دونوں رہنمائوں کے درمیان رابطہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب کا جھکائو چین کی طرف بڑھتا جا رہا ہے ۔

دوسری طرف عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے  جب ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب پر ڈرون اور میزائل حملے تیز کر دیے ہیں اور اس کے اہم حلیف   یو  اے ای    کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

مزیدخبریں