کراچی کے علاقے کورنگی میں نادرا دفتر میں خاتون شہری کیساتھ نادرا عملے کی جانب سے نارروا سلوک اور بدتمیزی کے واقعے پر چیئرمین نادرا طارق ملک نے نوٹس لیتے ہوئے بدتمیزی میں ملوث اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج کوفوری معطل کر دیا۔
چیئرمین نادرا نے ڈی جی کراچی کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انکوائری کر کے جلد از جلد قوائد وَ ضوابط کے مطابق ملوث ملازم کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا کہ قومی ادارے میں ناقص کارکردگی اور شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش نہ آنے والے ملازمین کی کوئی جگہ نہیں۔