ن لیگ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں بننے والی حکومت کا حصہ نہ بنے:شاہ خاقان عباسی 

07:24 PM, 10 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق وزیر اعظم شاہ خاقان عباسی نے کہا ہماری تجویز ہے کہ ن لیگ تحریک عدم اعتماد کی صورت میں بننے والی حکومت کا حصہ نہ بنے ،پیپلزپارٹی کیساتھ پارلیمان میں اکھٹے ہیں لیکن باہر اپنی اپنی سیاست ہے ۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مریم اورنگزیب ، مفتاح اسماعیل اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کیس پر آنیوالے اخراجات عوام کے سامنے لانے کا مطالبہ کردیا ، ان کا کہنا تھا لندن کی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کو بری کردیا ہے۔

ن لیگ نے  چیئرمین نیب اور شہزاد اکبر کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کا مطالبہ بھی کر دیا ،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنی جماعت کو تجویز پیش  کرتے ہوئے کہا کہ  عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد بننے والی حکومت کا حصہ نہیں بننا چاہیے ۔

مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر نے پیپلز پارٹی کے حوالے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر ہم ملکر سیاست کررہے ہیں پارلیمنٹ سے باہر اپنی اپنی سیاست ہے۔

مزیدخبریں