نیویارک :امریکی کانگرس کی جانب سے گھریلو خواتین پر تشدد سے متعلق کوئی قانون سازی نہ کرنے پر امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔
امریکی اداکارہ نے کیپیٹل ہل میں امریکی سینیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ شرم محسوس کرتی ہیں کہ 10سال تک خواتین پر تشدد کے قانون میں کوئی نئی چیز شامل نہیں کی گئی ۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ اس عرصے میں جو بچے اور خواتین گھریلو تشدد سے ہلاک ہوئے ،انہیں قانون سازی کر کے بچایا جا سکتا تھا ۔
اداکارہ اور انسان دوست46 سالہ انجلیا جولی نے کیپیٹل ہل میں جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ آج میں امریکہ کی اس طاقتو ر بلڈنگ میں کھڑی ہو کر یہ محسوس کر رہی ہوں کہ مظلوم خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کرنے والوں کو سزا دینے کیلئے ہم کتنے بے بس ہیں ہمارا نظام ان کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے ۔
واضح رہے انجلینا جولی نے تقریباً 10 سالوں میں بل کی دوبارہ اجازت نہ دینے پر کانگریس پر شدید تنقید کی۔