طرابلس: لیبیا کے وزیر اعظم عبدالحمید الدبیبہ کی گاڑی پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی، تاہم وہ حملے میں بال بال بچ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے وزیر اعظم کی گاڑی کو آج علی الصبح گھر واپس جاتے ہوئے نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا، تاہم وہ واقعے میں بال بال بچ گئے۔
اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور نامعلوم حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ملک میں قومی اتحاد اور مشرقی خطے کے مابین تناؤ وزیر اعظم پر حملے کی ممکنہ وجہ ہے۔