قابل اعتراض ویڈیو سے میاں بیوی کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

 قابل اعتراض ویڈیو سے میاں بیوی کو بلیک میل کرنیوالا گرفتار

فیصل آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ  نے  قابل اعتراض ویڈیو  کے ذریعے میاں بیوی کو  بلیک میل کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں کارروائی کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے میاں بیوی کو بلیک میل کرنے کیلئے قابل اعتراض ویڈیو کا استعمال کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم شبیر نے شہری کا فروخت شدہ موبائل خرید کر  فون کا ڈیٹا ریکور  کیا اور اس میں سے میاں بیوی کی قابل اعتراض ویڈیو  کے ذریعے انہیں بلیک میل کرنا شروع کیا۔ ملزم نے میاں بیوی سے آن لائن رقم منگوائی اور اس کے بعد بھی مسلسل مزید رقم کا تقاضہ کرتا رہا ۔

شکایت پر  ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر تے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مصنف کے بارے میں