عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں، فواد چوہدری

11:41 AM, 10 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنا رہے ہیں اور تمام اقدامات اسی منشور کو سامنے رکھ کر کیے جا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں بھی 15فیصد مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے اور ایک سال میں آمدنیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

https://twitter.com/ShkhRasheed/status/1491308801341149184?s=20&t=jmp6GfjeEo9vkMIlomCE2Q
واضح رہے کہ گزشہ روز وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید  نے کہا تھا  کہ وزیراعظم عمران خان نے وزارت داخلہ کی درخواست پر ایف سی، رینجرز، کوسٹ گارڈز اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس سمیت تمام سول آرمڈ فورسز کے اہلکاروں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافہ کیا ہے اور مارچ کے مہینے سے ان محکموں میں تنخواہیں بڑھ کر ملیں گی۔

مزیدخبریں