جارجیا: امریکی نشریاتی ادارے نے افغانستان سے انخلاء کے وقت کابل ائیرپورٹ دھماکے پر پینٹاگون کی بریفنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
کابل ائیر پورٹ پر 26 اگست 2021 کو دھماکے میں 180 افراد جاں بحق ہوئے ۔ دھماکے کے بعد پینٹاگون نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ تمام افراد ائیر پورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں مارے گئے ۔
سی این این کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق متعدد افراد گولیاں لگنے سے مرے جبکہ پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکی فوجیوں کی فائرنگ سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔
امریکی ادارے نے عینی شاہدین اور ڈاکٹرز کے بیانات بھی رپورٹ میں پیش کیے، مرنے والوں کے میڈیکل ریکارڈز کے بھی مطابق متعدد اموات گولی لگنے سے بھی ہوئیں۔
برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کابل ائیر پورٹ دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش خراسان نے قبول کی تھی۔