عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کرسکتے،آصف زرداری

11:46 PM, 10 Feb, 2021

اسلام آباد ،سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ  عمران خان عوام کے استحصال کے سواکچھ نہیں کرسکتے،سابق صدر آصف زرداری نے سرکاری ملازمین پر تشدد اور آنسو گیس کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد کے مناظر دیکھ کر شدید تکلیف ہوئی، سرکاری ملازمین سے دشمن جیسا سلوک بند کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کرسکتے۔آصف زرداری نے کہا کہ ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انہیں کیوں تکلیف ہو رہی ہے، پیپلز پارٹی نے مشکل حالات میں بھی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چھوٹے اسکیل کے ملازمین غربت کی لکیر سے نیچے آ چکے ہیں جب کہ سرکاری ملازمین کے معاشی استحصال سے ملک ترقی نہیں کرے گا۔

مزیدخبریں