بستر پر پیشاب کرنے والا بھانجا سگی خالہ نے قتل کردیا

08:04 PM, 10 Feb, 2021

ممبئی،سنگدل خالہ نے  سگی بہن کے بیٹے کو بستر گیلا کرنے پر قتل کردیا ۔ 

کہتے ہیں کہ خالہ بھی ماں کا ہی درجہ رکھتی ہے لیکن شائد موجودہ دور میں ایسا نہیں ہے۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے فرخ آباد   میں 38 سالہ خالہ نے اپنے 5 سالہ بھانجے یش پرتاب کو قتل کرکے لاش کو سات فٹ گہرے گڑھے میں پھینک کر مٹی ڈال دی۔ لاش کو ٹھکانے لگانے میں خاتون کی مدد اس کے 68 سالہ باپ نے کی۔

یش پرتاب کی والدہ کا تین سال قبل انتقال ہوگیا تھا تاہم وہ اپنی دادی کے ساتھ رہتا تھا ۔ دادی کے انتقال کے بعد والد نے یش کو  اس کی خالہ کے گھر بھیج دیا تاکہ وہ اپنے کزن کے ساتھ اسکول میں پڑھائی جاری رکھے۔

  یش کی خالہ نے پہلے تو بچے کی گمشدگی کا ڈرامہ رچایا تاہم اپنی ایک کزن کو بتایا کہ اس نے بستر گیلا کردیا تھا جس پر میں نے اس کو  کمرے میں بند کردیا  لیکن پھر وہ پتہ نہیں کہاں چلا گیا۔

معاملہ جب پولیس تک پہنچا تو خاتون کے باربار بیانات بدلنے سے شک ہوا کہ کہیں اس نے ہی تو بچے کو کہیں چھپا کر نہیں رکھا ۔ 

جس پر  علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھی گئی  جس میں رات گئے خالہ کو ایک سیاہ رنگ کے بڑے شاپر میں کوئی چیز لے کر جاتے دیکھا گیا ۔مزیدتحقیقات کے بعد خاتون نے اعتراف جرم کرلیا ۔ 

مزیدخبریں