فحش فلمیں بنانے پر گرفتار بھارتی اداکارہ میں کورونا کی تشخیص

فحش فلمیں بنانے پر گرفتار بھارتی اداکارہ میں کورونا کی تشخیص
سورس: File photo

ممبئی ،فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار بھارتی اداکارہ گیہانا واسستھ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

پچھلے دنوں ممبئی پولیس  نے بھارتی فلم و ٹی وی کی مشہور اداکارہ گیہانا واسستھ کو فحش فلمیں بنانے اور ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔عدالت نےاداکارہ اور دیگر ملزمان کو 10 فروری تک پولیس ر یمانڈ میں دیا تھا تاہم اب پولیس ریمانڈ  کے دوران بھارتی اداکارہ گیہانا میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ سے تحقیقات کرنے والے پولیس افسران کو بھی قرنطینہ کرلیا گیا ہے جن کی تعداد 6 ہے۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ میں کورونا کی تشخیص کے بعد قرنطینہ کردیا گیا ہے اور اب انہیں 14 روز بعد عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

دوسری جانب اداکارہ کی نشاندہی پر پولیس نے ایک اور شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے حوالے سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ بیرون ملک فحش فلمیں پورٹل پر اپ لوڈ کراتا تھا۔