اسلام آباد: جاپان کی مدد سے موسمی اثرات سے بچاؤ کیلئےمحکمہ موسمیات اسلام آباد میں راڈار نصب کردیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق جاپان کی مدد سے موسمی اثرات سے بچاؤ کیلئےمحکمہ موسمیات اسلام آباد میں راڈار نصب کردیا گیا۔ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور جاپان کے سفیر کو نینو ری مٹسوڈا نے جدید راڈار کی تنصیب کا افتتاح کیا۔
منصوبے کا مقصد پاکستان میں موسم کی پیشن گوئی کے نظام کو مضبوط بنانا ہے۔ اس موقع پر غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ جاپان کی خصوصی مدد سے گزشتہ سال جون میں یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا۔2502.532 ملین روپے لاگت کے منصوبے میں جاپان کی طرف سے 97.5 فیصد فنڈنگ کی گئی۔
اس منصوبے سے عوام کو موسم کے بارے میں بروقت آگاہی میں مدد ملے گی۔ہوابازی اور زمینی ٹرانسپورٹ کے محفوظ آپریشن کو فروغ ملے گا۔لوگوں کے جان و مال کے نقصانات میں کمی میں معاون ثابت ہو گا۔موسم اور سیلاب کی پیشنگوئی کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گا جبکہ ڈبلیو ایم او کی رکنیت کی حیثیت سے موثر کردار ادا کرے گا۔
ماضی میں ہم نے سسٹم میں بہتری نہ ہونے کی وجہ سے بہت نقصان اٹھایا۔ جاپانی سفیر کو نینو ری مٹسوڈا کا کہنا تھا کہ جاپان حکومت ہمیشہ پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔جاپان پاکستان میں سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔