لاہور: اداکارہ ماہرہ خان چھٹیاں منانے افریقہ پہنچ گئیں ، اداکارہ نے انسٹاگرام میں افریقہ کے مختلف مقامات سے لطف اندوز ہوتے ہوئے کی تصاویر بھی جاری کیں ۔
اداکارہ کی ان تصاویر کو سوشل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے ، ماہرہ خان نئی فلم "نیلوفر" میں ادکار فواد خان کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔
اداکارہ ماہرہ خان نے افریقہ کے جنگلوں میں گھر بھی تلاش کر لیا،دورہ افریقہ کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماہرہ خان مقامی بچوں کے ساتھ گھل مل گئیں اور ان کے ساتھ سیلفیاں لی،اداکارہ ماہرہ خان کہتی ہیں کہ انہیں جنگل میں گھر جیسا ماحول محسوس ہورہا ہے۔