چترال اپر اور لوئر دیر براڈبینڈ انٹرنیٹ کے حوالے سے معاہدہ

02:26 PM, 10 Feb, 2021

اسلام آباد: چترال اپر اور لوئر دیر براڈبینڈ انٹرنیٹ کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کی تقریب ہوئی ہے ۔

 یو ایس ایف اور وزارت آئی ٹی نے چترال لوئر اور اپر دیر میں فراہمی پر دستخط کر دیئے۔ ایک ارب 37 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ 1 سال میں مکمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق،معاون خصوصی ذلفی بخاری سیکرٹری آئی ٹی شعیب احمد صدیقی نے شرکت کی۔

معاہدے کے مطابق چترال، لوئر اور اپر دیر میں براڈ بینڈ سروسز کی فراہمی کیلئے وزارت آئی ٹی کے منصوبہ پر ایک ارب 37 کروڑ کی لاگت سے منصوبہ 1 سال میں مکمل، 7 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

معاہدے پردستخط یو ایس ایف کےحارث محمود چوہدری اور ٹیلی نار کےعرفان وہاب خان نے بھی کیئے۔ معاہدے کے مطابق سیاحتی مقامات پر ہنگامی بنیادوں پر کمیونیکشن اور براڈ بینڈ سروسز کیلئے انتظامات کریں گے۔

وفاقی وزیر امین الحق کا کہنا تھا کہ وزارت آئی ٹی ملک بھر میں ہائی ویز اور اہم شاہراؤں پر بلا تعطل رابطوں کی فراہمی یقینی بنارہی ہے، پسماندہ اور دور دراز علاقوں کیلئے ہر 15 دن بعد ایک پراجیکٹ پیش کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا کہ ملکی معیشت میں استحکام کیلئے سیاحت اور وزارت آئی ٹی کا بنیادی کردار ہوسکتا ہے، سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اعظم کے عزم کی تکمیل کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزارت آئی ٹی کے مشکور ہیں جو سیاحتی مقامات پر کمیونیکشن سہولیات کیلئے پُرعزم ہے۔

مزیدخبریں