اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیکرٹ ووٹنگ کے تحت حکومت کو اپوزیشن سے زیادہ سیٹیں مل سکتی ہیں، یاد رکھیں اگر اوپن بیلٹنگ نہ ہوئی تو اپوزیشن والے روئیں گے۔ میں مسلم لیگ ن کے اوپن بیلٹ کے مطالبے کی تائید کر چکا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے یہ بات کلر سیداں میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے اراکین ہمارے ساتھ ہیں۔ حکومت کے دوران کوئی چھوڑ کر نہیں جا سکتا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویڈیو گزشتہ روز پہلی بار دیکھی، اگر ویڈیو میرے پاس ہوتی تو پہلے ہی عدالت میں پیش کر دیتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب معاملہ 40 کروڑ سے نکل کر 80 کروڑ کی آفر تک پہنچ چکا ہے۔ بلوچستان میں سینیٹ کی ایک نشست کیلئے پچاس سے 70 کروڑ روپے قیمت لگ رہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان سب سے بڑے سوداگر ہیں۔