حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کو تیار ہے، وزیر داخلہ

12:53 PM, 10 Feb, 2021

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت3  لاکھ 72 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کو تیار ہے لیکن یہ معاملے کو 22 گریڈ تک لے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں سرکاری ملازمین کے احتجاج کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ دھرنا دینے والوں سے 16 گریڈ تک ہوئی تھی، رات گئے مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کا فیصلہ کر لیا گیا تھا۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ ملازمین کا مطالبہ تھا کہ ان کی بنیادی تنخواہوں میں 40 فیصداضافہ کیا جائے۔ سولہویں گریڈ پر ان کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے تھے لیکن اب یہ لوگ اس معاملے کو 22 گریڈ تک لے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صوبوں میں تنخواہیں بڑھانے کے معاملے پر ہم ہی خط لکھ سکتے تھے۔ مظاہرین کو 22 گریڈ کے افسران کی مدد حاصل ہے۔ مظاہرین میں 22 گریڈ کے افسران خود شامل نہیں، مگر پیچھے موجود ہیں۔ حکومت3  لاکھ 72 ہزار ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کو تیار ہے۔

مزیدخبریں