لندن :دنیا بھر میں جہاں ٹیکنالوجی کی دور لگی ہو ئی ہے وہیں برطانوی کمپنی نے سات ڈسپلے والاانوکھا لیپ ٹاپ تیار کر کے دنیا کو حیران کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی کمپنی نے دنیا کا انوکھا ترین لیپ ٹاپ تیار کر لیا جس کے ایک دو نہیں بلکہ پورے سات ڈسپلے ہیں اور اس لیپ ٹاپ میں تمام ڈسپلے کا اپنا ایک علیحدہ فنکشن بھی ہوگا ۔برطانوی کمپنی کا کہناہے کہ یہ اپنی خصوصیات کے لحاظ سے مارکیٹ میں دستیاب باقی تمام لیپ ٹاپ سے سستا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے تمام ڈسپلے انتہائی سنجیدہ کاموں کے لیے استعمال ہوسکتے ہیں،اس کمپیوٹر کو ایکسپین اسکیپ آرورا سیون کا نام دیا گیا ہے ، اسے سائبرسیکیورٹی، سیکیورٹی کیمروں کی فوٹیج، آئی ٹی ماہرین، ڈیزائنر، اسٹاک ایکسچینج اور آن لائن ٹریڈنگ ماہرین کے لیے بطورِ خاص تیار کیا گیا ہے۔
یہ دنیا کا پہلا لیپ ٹاپ ہے جس پر مختلف جسامت کے سات ڈسپلے لگائے گئے ہیں۔