راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی دلیرانہ جوابی کارروائی سے ایک بھارتی فوجی جہنم واصل جبکہ میجر سمیت 3 بھارتی فوجی شدید زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی جانب سے بزدلی دکھاتے ہوئے لائن آف کنٹرول میں شہری آبادی پر بھاری اسلحہ کا استعمال، دو بچوں خواتین سمیت10 پاکستانی شہری زخمی ہوئے ۔
پیر کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ24 گھنٹے میں ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے، بھارتی فوج نے جندوٹ اور نکیال سیکٹر میں بھارتی ہتھیاروں کا استعمال کررہی ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے سنبل گلی، جبر اور سنہارا کے شہری آبادی کو نشانہ بنایاہے، بھارتی فوج نے ضلع کوٹلی کے گاﺅں دبسی میں بھی شہری آبادی پر دانستہ فائرنگ کی جس سے دو بچوں اور خواتین سمیت 10 شہری شدید زخمی ہوئے ہیں جن کو ضروری طبی امداد کی فراہمی کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کی جانب سے موثر کارروائی سے ایک بھارتی فوجی کو ہلاک کر دیا گیا اور ایک بھاری میجر سمیت تین فوجی شدید زخمی ہوئے ہیں ۔