ہمارا وزیراعظم صرف بلاول بھٹو زرداری سے پریشان ہے: بختاور بھٹو

ہمارا وزیراعظم صرف بلاول بھٹو زرداری سے پریشان ہے: بختاور بھٹو

اسلام آباد :شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے چیئرمین پی پی پی کو نیب نوٹس پر ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوال اٹھایا  کہ ہمارا وزیراعظم  آخر  کس چیز سے پریشان ہے۔


ایک بیان میں انہوں نے سوال اٹھایاکہ کیا ہمارا وزیراعظم اپنی انتہائی گری ہوئی کارکردگی سے پریشان ہے؟ کیا ہمارا وزیراعظم مزید 18 ملین افراد کو غربت میں دھکیلنے سے پریشان ہے؟  انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا وزیراعظم کشمیر ہارنے پر پریشان ہے؟ کیا ہمارا وزیراعظم سانحہ اے پی ایس کے مجرم احسان اللہ احسان کے فرار سے پریشان ہے؟  انہوں نے کہا  کہ ہمارا وزیراعظم صرف بلاول بھٹو زرداری سے پریشان ہے۔


انہوں نے کہاکہ مہنگائی اور غربت میں اضافے کے حوالے سے بلاول بھٹو کے مستقل موقف پر پی ٹی آئی کی آلہ کار نیب نے نوٹس بھیجا۔  بختاور  بھٹو  نے کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ آخر کب حقیقی مجرم، مفرور افراد اور بدعنوان احتساب کے دائرے میں آئیں گے۔ بختاور بھٹو نے کہاکہ عمران خان، اس کی بہنیں، اس کی پوری کابینہ اور مفرور مشرف کا کب احتساب ہوگا؟