انڈر 19ورلڈ کپ میں شکست کے بعدبھارتی کھلاڑی گراﺅنڈ میں ہی بنگلہ دیشی کھلاڑیوں سے لڑ پڑے

03:42 PM, 10 Feb, 2020

پوٹ شیف روم : انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست کھانے کے بعد بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے اور بنگلا دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ جھگڑے پر اتر آئے۔

جنوبی افریقہ میں کھیلے گئے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بنگلا دیش نے بھارت کو 3 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ورلڈ چیمپئن بننے پر بنگلا دیشی کھلاڑی میدان میں جشن منا رہے تھے جو بھارتی کھلاڑیوں کو کسی صورت نہ بھایا اور بھارتی کھلاڑی آپے سے باہر آ گئے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی جشن مناتے بنگلا دیشی کھلاڑیوں سے الجھ رہے ہیں۔

اس سے پہلے کے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا جھگڑا الجھتا گراو¿نڈ سٹاف نے فوری طور پر پہنچ کر پیچ بچاو¿ کرایا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو علیحدہ کیا۔یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیشی کھلاڑیوں نے جیت کا جشن مناتے ہوئے جوش میں آکر بھارتی کھلاڑیوں کو گالیاں دیں جس کے بعد جھگڑا ہوا ۔

مزیدخبریں