حکومت نے اہم اتحادی مسلم لیگ ق کو منا لیا ،مذاکرات کامیاب ہو گئے

حکومت نے اہم اتحادی مسلم لیگ ق کو منا لیا ،مذاکرات کامیاب ہو گئے

لاہور :حکومت نے اہم اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کو منا لیا ،دونوں جماعتوں نے مستقبل میں بھی مل کر معاملات حل کرنے کا اعلان کردیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  آج حکومتی کمیٹی کے مسلم لیگ ق کے ساتھ مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ آج ملاقات میں سیاسی معاملات سمیت ہر ایشو پر کھل کر بات ہوئی ،ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر مشکل کا مل کر سامنا کریں گے اور حل تلاش کریں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی نیت اور قیادت پر کوئی شک نہیں ہے ،طریقہ کار میں بہتری لانے کے لیے سارے مل کر کوشش کرنا چاہتے ہیں۔

حکومتی ثمرات نچلی سطح تک جانے چاہئیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم اگلے الیکشن میں بھی اکٹھے حصہ لیں گے ،حکومتی معاملات میں بہتری لانے کے لیے سب محنت کریں گے ۔اس موقع پر پرویز خٹک نے کہا کہ آج ایک بڑی غلط فہمی دور ہو گئی ہے جو لوگوں نے پھیلائی ہوئی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ تمام اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں ،ہمیں کوئی اتحادی نہیں چھوڑ رہا ۔