لاہورہائیکورٹ ،مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

11:45 AM, 10 Feb, 2020

لاہورہائیکورٹ میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی ،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ 18 فروری کو سماعت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کیلئے درخواست دائر کررکھی ہے،مریم نواز کی جانب سے درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ والد کی طبیعت سخت خراب ہے ،والد علاج کیلئے بیرون ملک ہیں ان کی تیمارداری کیلئے جانے کی اجازت دی جائے،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ حکومت نے غیرقانونی طور پر نام ای سی ایل میں شامل کیا۔

مزیدخبریں