سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے،شہباز شریف

11:21 AM, 10 Feb, 2020


لندن:  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور  قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے۔

انہوں  نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی رہائش گاہ پرغیر قانونی قبضہ اورلنگرخانہ کھولنے کی مذمت کرتے ہوئے بیان  میں  کہا کہ سیاسی مخالفین کے گھروں پرقبضے افسوسناک اور منفی روایت ہے  لیکن ایسی گری ہوئی حرکتوں سے سے اسحاق ڈاراورمسلم لیگ (ن) کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اسحاق ڈارنے ملک و قوم کی خدمت کی، اوچھے ہتھکنڈوں سے ان کی خدمات کو جھٹلایا نہیں جاسکتا، عمران نیازی کے تکبر، ضد، ہٹ دھرمی اورحسد کے نتیجے میں میں ملکی معیشت ڈوب رہی ہے، عوام کو روٹی روزگار اور کاروبار کے لالے پڑے ہیں جبکہ کرپٹ، نالائق اور انتقامی حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے گلبرگ ایچ بلاک میں واقع 4 کنال 17 مرلے کے ہجویری ہائوس کے باہر پناہ گاہ کا بورڈ لگا دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ نے ہجویری ہائوس کے 12  کمروں میں بیڈز لگا دیئے ہیں۔

مزیدخبریں