چین ،کورونا وائرس ،مزید 97 افراد ہلاک ،اموات  910ہوگئیں

11:10 AM, 10 Feb, 2020


بیجنگ:چین میں کورونا وائرس سے مزید 97 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد کورونا سے اموات کی تعداد 813 سے بڑھ کر910 ہوگئی ۔

گذشتہ 24 گھنٹوں میں بیماروں کی تعداد میں بھی3ہزار افراد کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 37 ہزار سے بڑھ کر 40 ہزار ہوگئی ہے جبکہ 3 ہزار 274 بیمار صحت یاب ہوگئے، 1لاکھ 87 ہزار 518 افراد کی طبی نگرانی بھی کی جارہی ہے  ۔

عالمی ادارہ صحت نے امکان ظاہر کیا ہے کہ خطے میں کورونا وائرس کی صورتحال اب مستحکم ہونا شروع ہوگئی ہے تاہم سنگاپور میں مزید 7 کیسز رپورٹ ہونے سے وہاں متاثرین کی تعداد 46 ہوگئی ہے جبکہ فرانس کے پہاڑی مقام میں چھٹیاں گزارنے والے 5 برطانوی شہری بھی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں۔

رواں   ہفتے کے اختتا م تک کرونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 2003 میں پھیلنے والے سارس کی وبا سے تجاوز کر گئی تھی جس سے دنیا بھر میں 774 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

گذشتہ روز عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے کرونا وائرس پر تحقیق میں مدد کے لیے ایک ٹیم بیجنگ روانہ کی ہے کیونکہ اب تک ہونے والی ہلاکتوں میں 2 کے علاوہ باقی تمام چین میں ہوئی ہیں۔ یہ 2 ہلاکتیں ہانگ کانگ اور فلپائن میں ہوئی ہیں

مزیدخبریں