حمزہ شہباز کی نومولود بچی کو ایمرجنسی یونٹ میں منتقل کر دیا گیا

09:46 PM, 10 Feb, 2019

لندن:  پنجاب اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف حمزہ شہباز کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی ڈاکٹروں نے نومولود بچی میں عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کی نشاہدہی کی ہے۔ بچی کی زندگی بچانے کے لئے والدین کو فوری آپریشن کرانے کی ہدایت کر دی۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ،نومولود بچی کو پیدائش کے فوری بعد انتہائی نگہداشت یونٹ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں نے پیدائش سے پہلے ہی بچی میں پیچیدگیوں سے آگاہ کیا تھا۔ حمزہ شہباز نے 27 نومبر کو لندن آنا تھا لیکن ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث لندن کا سفر نہ کر سکے۔ حمزہ شہباز 3 فروری کو لندن آئے جہاں انہیں 13 فروری تک رہنے کی اجازت ہے۔

مزیدخبریں