پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی معاملہ،قومی اسمبلی کے معاملات چلانے میں کسی سے ڈکٹیشن نہیں لوں گا:اسد قیصر

11:07 AM, 10 Feb, 2019

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملے پر شیخ رشید اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر آمنے سامنے آگئے، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید صاحب کی اپنی پارٹی اور اپنی مرضی ہے، لیکن وہ قومی اسمبلی کے معاملات چلانے کیلئے کسی سے کوئی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔

سپیکر اسد قیصر نے معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھنے کا اعلان بھی کر دیا، کہا تمام معاملات پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔اب یہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شمولیت کے معاملے پر بھڑکتی آگ ٹھنڈی ہوتی ہے؟ یا مزید چیزوں کو جلا کر دم لیتی ہے؟

واضح رہے کہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی کو کوئی حق نہیں کہ وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل ہونے سے روکے۔ سپیکر اپنا کام کریں اور ایوان چلائیں۔ پی اے سی میں کس نے شامل ہونا ہے اور کس نے نہیں، انہوں نے فائنل نہیں کرنا۔

وزیر ریلوے نے دعویٰ بھی کر دیا، بولے وزیراعظم عمران خان تو انکی پی اے سی ممبرشپ کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں