ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکڑ نے بھی فلم نگری میں قدم رکھ دیا

11:20 PM, 10 Feb, 2018


ممبئی:بھارتی ٹی وی اداکارہ دپیکا کاکڑ نے بھی فلم نگری میں قدم رکھ دیا ہے۔اداکارہ فلم ”پلٹن“ میں جلوہ گر ہونگی۔

ٹی وی اداکارہ مونی رائے اور انکیتا لوکھنڈے کے بعد فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی دپیکا کاکڑ جے پی دتہ کی فلم ”پلٹن“ سے فلمی کریئر کا آغاز کریں گی۔

دیگر کاسٹ میں سنیل شیٹھی، سونو سود، ہرشوردھا ، گورمیت چوہدری، ارجن رامپال ،سدھانتھ کپور شامل ہیں۔ 

مزیدخبریں