پاکستان کو سیز فائر خلاف ورزیوں کا سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ سنگھ

10:14 PM, 10 Feb, 2018

نئی دہلی: بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے دھمکی دی ہے کہ ایل او سی پر جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی بند نہ کی گئی تو سخت جواب دیا  جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں راجناتھ سنگھ کا کہناتھا کہ پاکستانی افواج کی طرف سے ایل او سی پر گولہ باری اور مار ٹرشیلنگ کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف کا معاملہ تشویشناک بننا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بار بار جنگ بندی معائدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور پاکستانی فوج اب رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہی ہے جس کے نتیجے میں انسانی جانوں کا اتلاف ہو  رہا ہے،بھارت پاکستان سے پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے تاہم یہ اسلام آباد ہی ہے جو بگاڑ چاہتا ہے۔

مزیدخبریں