پاکستان ٗ کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے : ملیحہ لودھی

09:49 PM, 10 Feb, 2018


نیویارک : اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان، کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے،منزل کے حصول تک ان کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت جاری رکھے گا۔


اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے نیویارک میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے پاکستانیوں اورکشمیریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہاکہ دہائیوں پرانے مسئلہ کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے عالمی ادارے میں پاکستانی مشن سخت جدوجہد کررہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے میں موجود ہے اورجب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوتا یہ مسئلہ برقراررہے گا۔ملیحہ لودھی نے شرکا کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سفارتی سطح پر پاکستان کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔تقریب میں مقررین نے کشمیر کے نصب العین کیلئے پاکستان کے عزم کوسراہا

مزیدخبریں