کراچی:عامر خان سمیت گروپ کے دیگر اراکین پریس کانفرنس کے دوران رو پڑے ، پارٹی کو کسی صورت تقسیم نہ ہونے دینے کا اعلان ، الیکشن کمیشن کو لکھا گیا خط واپس لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بہادرآباد میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے دوران ممبران آبدیدہ ہو گئے ۔ اس موقع پر عامر خان نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ لڑائی میرے اور فاروق ستار کے درمیان ہے۔
انھوں نے کہا کہ کہا جا رہا ہے کہ میں پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتا ہوں ، خدا گواہ ہے میں نے آج تک پارٹی کی حکمرانی کی خواہش نہیں کی۔
رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے ، فاروق ستار چاہتے ہیں کہ خط کو واپس لیا جائے ، تمام صورتحال کو ایک ہفتہ ہو چکا ہے۔
آج ہم ایک نئی کوشش کرنے جا رہے ہیں ، الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کو واپس لینے کا اعلان کرتا ہوں۔