کراچی : سلمان مجاہد بلوچ کی ایم کیو ایم پاکستان نے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ، فاروق ستار سے ملاقات میں اعلان ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان مجاہد بلوچ نے متحدہ پاکستان میں شمولیت اختیار کر لی ، اس بات کا اعلان انھوں نے متحدہ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کے دوران کیا۔
سلمان مجاہد بلوچ نے پی ایس پی کو خیرآباد کہہ دیا ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان مجاہد بلوچ نے کہا کہ اپنے گھر میں دوبارہ واپس آ کر خوشی ہو رہی ہے ۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے مشکل حالات میں ایم کیو ایم پاکستان کا مقدمہ لڑا ، پانچ سے چھ افراد کی وجہ سے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑی تھی ، 23 اگست کو فاروق ستار نے ایم کیو ایم مچائی ۔
سلمان مجاہد نے کہا کہ چند منافق افراد نہیں چاہتے ہیں کہ فاروق ستار ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت کریں۔