پشاور: محکمہ انسداددہشت گردی پشاور نے زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے سہولت کار کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق سہولت کار محمد یاسر کو لڑمہ کیمپ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ محمد یاسر کا تعلق خار باجوڑ ایجنسی سے ہے۔ یکم دسمبر 2017 کو ہونے والے حملے میں ایک چوکیدار سمیت 8 طلبا شہید اور 23 طلبا زخمی ہوئے تھے۔آپریشن کے دوران تینوں دہشتگرد مارے گئے تھے۔
دہشتگردوں کے سہولت کار کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جس سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔