بھارت کی فوجی چھاؤنی پر بڑے حملے میں 2 بھارتی فوجی مار ے گئے ،متعدد زخمی

02:20 PM, 10 Feb, 2018

سرینگر : مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی فوجی چھاؤنی پر مجاہدین کے حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، یہ حملہ شہید افضل گرو کی پانچویں برسی کے ایک

روز بعد کیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے قریب واقع بھارتی فوجی چھاؤنی ’سنجوان‘ پر ہفتے کی صبح چار بج کر 55 منٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا۔ حملہ آور

رہائشی کوارٹرز کی طرف سے گھسے اور فائرنگ شروع کردی۔ اس حملے کے نتیجے میں بھارتی فوج کے 2 صوبیدار مدن لال اور اشرف میر ہلاک ہوگئے جبکہ 6 فوجی اہلکار زخمی

ہوئے جن میں ایک کرنل رینک کا افسر بھی شامل ہے۔ 


واقعے کی اطلاع ملنے پر بھارتی فوج کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جوابی کارروائی شروع کردی ، بھارتی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 سے 3 ہے جو چھاؤنی میں

فوجیوں کے رہائشی کوارٹرز کی جانب موجود ہیں۔


واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جمعہ کو حریت رہنما افضل گرو کی پانچویں برسی منائی گئی تھی، اس موقع پر پوری مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاﺅن ہڑتال تھی جبکہ بعض

مقامات پر کشمیریوں کی جانب سے مظاہرے بھی کیے گئے تھے۔

بے گناہ افضل گرو کو 9 فروری 2013 کو دلی کی تہاڑ جیل میں انتہائی خاموشی کے ساتھ پارلیمنٹ حملہ کیس میں پھانسی دی گئی تھی ۔ بھارتی حکومت کے خوف کا یہ عالم تھا

کہ اس پھانسی سے متعلق افضل گرو کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھاجبکہ حریت رہنما کا جسد خاکی بھی واپس نہیں کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں