اندور:ماریشس سے تعلق رکھنے والے 410 کلو گرام شخص کو ماریشس ائر لائن نے تو بھارت کے لیے ٹکٹ دے دیا مگر بھارت پہنچنے کے بعد 410 کلوگرام وزنی شخص کو
بھارتی ائر لائن نے ٹکٹ دینے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد اسے خاص طور پر تیار کی گئی کار کے ذریعے بھارت کے شہر اندور بھیجا گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ماریشس سے تعلق رکھنے والے 410کلو گرام وزنی شخص کا بھارت کے ہسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔بھارتی ڈاکٹروں کے مطابق ابتدائی علاج
کے بعد اس نے 30کلو وزن کم کرلیا۔
اندور کے موہاک اسپتال میں اسکا آپریشن کیا گیا تھا۔ ماریشس کےاسپتالوں نے 46سالہ دھرم ویر کے علاج سے انکار کردیا تھا کیونکہ انکا کہناتھا کہ اسکے علاج میں خطرات
بہت ہیں جس کے بعد اس نے ماریشس ایئرلائنز سے اپنے لئے 3بزنس کلاس کی نشستیں بک کرائیں۔
وہ جنوری میں ممبئی پہنچا تھا۔ ادھرہندوستانی ایئرلائنز والوں نے اسے اندور لانے کیلئے طیارے کا ٹکٹ دینے سے انکا رکردیا تھا جس کے بعد وہ خاص طور پر اپنے لئے تیار کی جانے والی کار
سے اندور لایا گیا۔ اسپتال کے سرجن ڈاکٹر موہت بھنڈاری نے کہاکہ دھرم ویرمٹاپے کے نتیجے میں ہونے والی تمام بیماریوں کا شکار تھا۔
ان میں ٹائپ ٹو ذیابیطس، ہائپر ٹینشن، بے خوابی اور جلد موٹی ہونے جیسے معاملات شامل تھے۔