کراچی کنگز کی بیٹنگ ناکام، پشاور زلمی کیلئے 119 کا آسان ہدف

10:48 PM, 10 Feb, 2017

دبئی: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 119 دیدیا۔کراچی کنگز کی ٹیم آغاز سے مشکلات کا شکار تھی۔ 12 کے مجموعی اسکور پر اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ لیکن بعد میں شعیب ملک کے 44، روی بوپارہ کے 33 اور کیرن پولارڈ کے برق رفتار 27 رنز کی بدولت کراچی کنگز صرف 118 رنز ہی بنا سکی۔ ان کھلاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہیں ہو سکا۔

پشاور زلمی کے باؤلر شروع سے ہی کراچی کنگز کے بلے بازوں پر حاوی رہے۔ پشاور زلمی کے محمد حفیظ سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 3 اوورز میں 7 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔حسن علی نے 3 اووز میں 26 رنز دیکر 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مزیدخبریں